عون چودھری اور شعیب صدیقی کی ملاقات، سیاسی اور قومی سلامتی امور پر تبادلہ خیال

عون چودھری اور شعیب صدیقی کی ملاقات، سیاسی اور قومی سلامتی امور پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرمملکت عون چودھری سے ایم پی اے شعیب صدیقی کی ملاقات میں اہم سیاسی و تنظیمی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی پر پارٹی مؤقف پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔رہنماؤں نے پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور قومی سلامتی اداروں کی بھرپور حمایت پر مکمل اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے حکومت کو جنگ کے ماحول میں بھی برداشت کے اصولوں پر قائم رہنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ملاقات کے دوران سیاسی و تنظیمی محاذ پر ایک دوسرے کی حمایت اور قومی مفادات کے لیے اتحاد پر زور دیا گیا۔ رہنماؤں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ضروری ہے۔