موٹر سائیکل سوار کو کٹی پتنگ کی ڈور نے چھو کر گزر لیا

موٹر سائیکل سوار کو کٹی پتنگ کی ڈور نے چھو کر گزر لیا

پتنگ بازی کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی نگرانی میں پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران پتنگ سازی اور فروخت کرنے والے ملزم حسن افضل کو گرفتار کر لیا۔ ملزم خود بھی پتنگ بازی کرتا تھا اور آن لائن پتنگیں فروخت کرتا تھا۔پولیس ترجمان کے مطابق، ملزم کے قبضے سے 90 پتنگیں، 3 چرخیاں اور ایک پنہ ڈور برآمد کی گئی۔ ملزم کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن نے کہا کہ پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت میں ملوث افراد کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

دوسری جانب، پولیس کی تمام تدابیر کے باوجود شہر میں پتنگ بازی کا سلسلہ رک نہ سکا۔ رات گئے لال پل کے علاقے میں منچلے پتنگ بازی کرتے رہے۔ کینال روڈ پر گزرتے موٹر سائیکل سوار پر کٹی پتنگ کی ڈور گری، تاہم رفتار کم ہونے کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ شہریوں نے پتنگ بازوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔