چین امریکا تعلقات کے لیے اہم پیشگی شرط باہمی احترام ہے:وانگ ای

  روس چین تعلقات کسی تیسرے فریق کی مداخلت سے متاثر نہیں ہوں گے، وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس
    بیجنگ(یواین پی)چینی وزیر خارجہ وانگ ای نیچین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں کہا کہ باہمی احترام چین امریکا تعلقات کے لیے اہم پیشگی شرط ہے۔ امریکا کو اس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ گذشتہ برسوں کے دوران ٹیرف جنگوں اور تجارتی جنگوں سے اس نے کیا حاصل کیا ہے، کیا افراط زر میں بہتری آئی ہے یا بدتر ہوئی ہے، اور کیا امریکی عوام  کی زندگیاں بہتر یا بدتر ہوئی ہیں۔ چین اور امریکا کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات باہمی اور مساوی ہیں۔ اگر ہم تعاون کا انتخاب کرتے ہیں تو ہم باہمی فائدے اور فائدہ مند نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔جمعہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین اور روس نے محاذ آرائی نہ کرنے اور کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہ بنانے کے اصول پر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا راستہ تلاش لر لیا ہے۔ پختہ، لچکدار اور مستحکم چین روس تعلقات کسی تیسرے فریق کی مداخلت سے متاثر نہیں ہوں گے۔