ر یاض(یواین پی) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ریاض میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ مل کر چین-سعودی عرب اعلیٰ سطحی مشترکہ کمیٹی کی سیاسی ذیلی کمیٹی کے پانچویں اجلاس کی صدارت کی۔ پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق وانگ ای نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چینی صدر شی جن پھنگ اور سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی اسٹریٹجک رہنمائی میں، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تبادلے اور تعاون صحت مند اور ہموار انداز میں انجام پائے ہیں ۔چین اور سعودی عرب کے تعلقات تیزی سے دو طرفہ دائرہ کار سے آگے بڑھ رہے ہیں اور اسٹریٹجک لحاظ سے زیادہ اہم اور عالمی سطح پر بااثر ہو رہے ہیں