مہنگائی کا راج ،سفید پوش طبقے کیلئے گھر کا خرچہ ا چلانا مشکل

لاہور میںگھی 490 سے 520 ،چاول 320 سے 520 روپے کلومیں فروخت 
لاہور(آئی این پی )لاہور کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج برقرار ،سفید پوش طبقے کیلئے گھر کا گزارا چلانا مشکل ہوگیا۔تفصیل کے مطابق بنیادی راشن کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں،گھی ،آئل ،چاول ،چینی کی قیمت صارفین کے بس سے باہر ہو گئی،گھی 490 سے 520 ،چاول 320 سے 520 روپے کلومیں فروخت ہونے لگا۔چینی 160 سے 165 روپے فی کلومیں فروخت کی جاری ہے۔