4500کیلئے شہری قتل ،2ملزم گرفتار

یکی گیٹ کے علاقے میں 45 سالہ شہری عاصم کے اندھے قتل میں ملوث دونوں ملزم پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)یکی گیٹ کے علاقے میں 45 سالہ شہری عاصم کے اندھے قتل میں ملوث دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ترجمان پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے شہری عاصم کو صرف 4500 روپے کی رقم ہتھیانے کے لیے قتل کیا۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے اور کافی عرصے سے روپوش تھیڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اس سنگین قتل کا نوٹس لیا، جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن سٹی فرحت عباس کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ کارروائی انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ذکی گیٹ عائشہ اعظم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتول کے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر اسے بے دردی سے قتل کیا۔ تفتیشی ٹیم نے جدید تکنیکی ذرائع، انسانی معلومات اور خفیہ انٹیلی جنس کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیاپولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور کیس کے دیگر پہلوؤں کو بھی دیکھا جا رہا ہے۔