فاؤنڈیشنز کے ساتھ مل کر ٹریفک آگاہی مہم کو مزید مؤثر اور وسیع بنایا جائے گا
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں ٹریفک آگاہی اور تعلیم کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کی حیثیت سے قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کے تحت جاری ‘‘تعلیم ممکن اسکالرشپ پروگرام’’ کے طلبہ سے خصوصی ملاقات کی۔اس موقع پر سی ٹی او لاہور نے کہا کہ ٹریفک قوانین سے آگاہی صرف ایک قانونی ضرورت نہیں بلکہ ایک مہذب اور ذمہ دار معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک شعور کی تعلیم دینا وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں اور فاؤنڈیشنز کے ساتھ مل کر ٹریفک آگاہی مہم کو مزید مؤثر اور وسیع بنایا جائے گا تاکہ شہریوں میں ذمہ دارانہ رویے کو فروغ دیا جا سکیدوسری جانب قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کے سربراہ قاسم علی شاہ نے کہا کہ سی ٹی او لاہور کی قیادت میں ٹریفک نظام میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ ان کے مطابق فاؤنڈیشن نوجوانوں میں شعور، تربیت اور مثبت سوچ کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں ٹریفک آگاہی مہم کو مزید وسعت دی جائے گی اور نوجوانوں کو محفوظ معاشرے کی تشکیل میں عملی طور پر شامل کیا جائے گایہ دورہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ تعلیم اور آگاہی کے ذریعے ہی ایک محفوظ، منظم اور ذمہ دار شہری معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔