ناقص ہیلمٹ انفورسمنٹ کی صورت میں سیکٹر انچارج، ڈی ایس پی جوابدہ ہوں گے:سی ٹی او
لاہور(کرائم رپورٹر) سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے تحت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک نظام میں بہتری کے لیے ٹریفک افسران کو اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹریفک کا فلو برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اس حوالے سے ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائیسی ٹی او لاہور نے شہر کے مام داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک انتظامات مزید بہتر اور مؤثر بنانے کا حکم دیتے ہوئے حادثات سے محفوظ پنجاب کے لیے ایکسیڈنٹ ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ لین لائن، اوورلوڈنگ اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔سید عبدالرحیم شیرازی نے ہدایت کی کہ ناقص ہیلمٹ انفورسمنٹ کی صورت میں متعلقہ سیکٹر انچارج اور ڈی ایس پی جوابدہ ہوں گے۔ پیدل سڑک عبور کرنے والے شہریوں کے لیے آگاہی مہم چلانے اور انتباہی بورڈز نصب کرنے کا بھی حکم دیا گیا