چک امرو (خصوصی رپورٹ)شادی پر نوٹ لوٹنے کی تکرار جھگڑے تک پہنچ گئی باراتیوں نے پہلے ویٹروں اورپھر ویڑوں نے باراتیوں کی دھلائی کر دی۔پولیس نے باراتیوں اورویٹروں کو دھر لیا۔ واقعہ تھانہ نورکوٹ کے علاقہ پگالہ شادی ہال میں پیش آیا جہاں بارات کی آمد پر باراتیوں نے نوٹ نچھاور کرنا شروع کیے۔ویٹر اپنا کام چھوڑ کر نوٹ سمیٹنے لگے جس پر تلخی ہوگئی اور باراتیوں نے ویٹروں کی دھلائی کر دی جس پر ویٹروں نے ساتھیوں کو بلا کر باراتیوں کر گھیر لیا۔پولیس نے فریقین کو حوالات میں بند کر دیا۔