چمن میں انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار فائرنگ سے زخمی ،ملزمان فرار

کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان کے ضلع چمن میں انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوگیا ۔ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق ضلع چمن کیف اسحاق زئی قلعہ کے قریب انسداد پولیو مہم جاری تھی کہ ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ڈی پی او اعتزاز عارف کے مطابق دہشتگردوں نے انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس حوالدار حبیب اللہ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ڈی پی او کے مطابق جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس حوالدار حبیب اللہ کو تین گولیاں لگی ہیں۔