باجوڑ : نامعلوم افراد کی فائرنگ، انسداد پولیو مہم پر مامور پولیس اہلکار شہید

 ڈمہ ڈولہ سیرئی میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کونامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کیا،واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں، ڈی پی اوباجوڑ 
    باجوڑ (آئی این پی )باجوڑ کی تحصیل ماموند میں انسداد پولیو مہم پر مامور پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق باجوڑکی تحصیل ماموند کے علاقہ ڈمہ ڈولہ سیرئی میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کونامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کیا۔ ڈی پی اوباجوڑ وقاص رفیق نے واقعہ کی تصدیق کردی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔