قصور(خصوصی رپورٹ)تھانہ مصطفیٰ آباد کے علاقے لکھنیکے سے 14سالہ لڑکی اغوا ہوگئی۔ رابعہ بی بی کے والد ناظر نے پولیس کو اطلاع دی کہ گلابو عرف مینا نے نامعلوم ساتھی کیساتھ ملکر اسکی بیٹی کو اغوا کرلیا۔ پولیس نے مغویہ اور ملزمو ں کی تلاش شروع کر دی۔ تھانہ الہ آباد کے علاقے الہ آباد ٹا ئون کا رہائشی 38 سالہ اشفاق پرراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔ وہ گھر سے کام کیلئے نکلا لیکن واپس نہ لوٹا۔