جاں بحق افراد میں 25سالہ عادل اور 45سالہ گوگاشامل ، 45سالہ رشید زخمی ،ہسپتال داخل
لاہور(کرائم رپورٹر)بیدیاں روڈ کے علاقے لدھڑ پنڈ میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیاملبے تلے دبنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیاریسکیو کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا،جاں بحق افراد میں 25سالہ عادل اور 45سالہ گوگاشامل ہیں جبکہ 45سالہ رشید زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق لاشیں قبضہ میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی گئیں اور زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے