2ٹریفک حادثات،2افراد ہلاک

موٹرسائیکل کی ٹکر سے 62سالہ عبدالمجید چل بسا،شالیمار میں گاڑی نے شہری کچل ڈالا
 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں پیش آنے والے دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق پہلا حادثہ ڈاکٹر ہسپتال، کنال روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل اور پیدل چلنے والے شخص کے درمیان تصادم ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں 62 سالہ عبدالمجید موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش ضروری کارروائی کے لیے قریبی سرکاری اسپتال منتقل کر دی دوسرا حادثہ شالیمار کے علاقے میں پیش آیا، جہاں سڑک عبور کرتے ہوئے ایک شخص کو تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی۔ پولیس کے مطابق زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ اہل خانہ نے قانونی کارروائی کروانے سے انکار کر دیا، جس کے بعد پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کر لی۔