کاہنہ (کرائم رپورٹر) سی سی پی او لاہور نے غفلت ولاپروائی پر ٹریفک سیکٹر جاتی عمرہ کے 2ٹریفک انسپکٹرز اور 8 وارڈنز کو معطل کردیا۔ سی سی پی او رائیونڈ میں شادی کی تقریب میں جارہے تھے جب جاتی عمرہ کے پاس پہنچے تو ٹریفک کی لمبی لائنیں لگی ہوئی تھیں، جبکہ ٹریفک عملہ قریبی ہوٹل پر مچھلی کھا رہا تھا ،جس پر سی سی پی او نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے پورے سیکٹر کے عملے کو معطل کر دیا ۔