عثمان اور سہیل نے ٹیسٹ پاس کروانے کیلئے 3امیدواروں سے رشوت لی
رشوت کے باوجود امیدوار ٹیسٹ میں فیل ہوگئے، شکایت پر کارروائی کی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)لائسنس بنوانے کے نام پر شہریوں سے پیسے بٹورنیوالے2 ٹریفک وارڈن معطل کر دیئے گئے تفصیلات کے مطابق لائسنس بنوانے کے نام پر شہریوںسے پیسے بٹورنیوالے2 ٹریفک وارڈن معطل کر دیئے گئے مناواں لائسنس سنٹر میں تعینات وارڈنز عثمان اور سہیل کو معطل کیا گیادنوں وارڈنز نے لائسنس ٹیسٹ پاس کروانے کیلئے 3امیدواروں سے رشوت لی تھی رشوت کے باوجود امیدوار ٹیسٹ میں فیل ہوگئے ٹریفک پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ امیدوار نے وارڈنز کو پیسے دینے کی شکایات کی افسران کے نوٹس میں معاملہ آنے پر دنوں ٹریفک وارڈن کو معطل کرکے انکوائری لگا دی گئی۔