چوہنگ میں سڑک کراس کرتے حمید مسیح تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ گیا ،موٹرسائیکل سوار شہزاد کار کی ٹکر سے مارا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئیپولیس کے مطابق پہلا حادثہ چوہنگ کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب حمید مسیح سڑک پار کر رہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہیدوسرا حادثہ کاہنہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک موٹر سائیکل سوار کار کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیاپولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 23 سالہ شہزاد کے نام سے ہوئی ہیدونوں واقعات کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے شواہد اکٹھے کیے اور قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ بھجوا دیاپولیس کا کہنا ہے کہ حادثات کے محرکات اور ذمہ داروں کا تعین تحقیق کے بعد کیا جائے گا۔