لاہور: آج بھی بارش کا امکان، موسم خوشگوار رہنے کی پیش گوئی

لاہور: آج بھی بارش کا امکان، موسم خوشگوار رہنے کی پیش گوئی

لاہور میں آج بھی موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر کے بیشتر علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔

 محکمۂ موسمیات نے مختلف مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آج شہر میں 30 سے 70 فیصد تک بارش ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث موسم نسبتاً ٹھنڈا اور خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔اعداد و شمار کے مطابق لاہور کا موجودہ درجۂ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے، جبکہ 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورت میں احتیاط برتیں اور موسمی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔