پنجاب، خصوصاً لاہور میں بسنت کے موقع پر موسم کے حوالے سے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے پیش گوئی جاری کر دی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 6 سے 8 فروری کے دوران لاہور اور گردونواح میں موسم خوشگوار اور خشک رہے گا، جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا درجہ حرارت بسنت کے دنوں میں 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے نے شمالی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی بھی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث سردی میں اضافہ ہو سکتا ہے، اس لیے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اعلامیے میں شہریوں کو پتنگ بازی کے دوران احتیاطی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جیسے بجلی کی تاروں اور چھتوں سے دور رہنا، دھاتی یا کیمیکل ڈور استعمال نہ کرنا، اور موٹر سائیکل سوار حفاظتی ہیلمٹ اور گلے کے حفاظتی کور کا استعمال یقینی بنائیں۔