مطمئن ضمیر کے ساتھ رخصت ہو رہا ہوں:رونالڈو

 مستقبل کے بارے میں جلد بازی میں فیصلہ نہیں کروں گا، 
میامی (آئی این پی )پرتگال کے سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے سپین کے ہاتھوں پرتگال کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد کہا ہے کہ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں کوئی جلد بازی کا فیصلہ نہیں کریں گے۔غیرملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق41  سالہ پرتگالی سٹار نے پری کوارٹر فائنل میچ سے ایک روز قبل ہی اعلان کیا تھا کہ یہ ان کا آخری ورلڈ کپ ہوگا۔ پرتگال کو اس میچ میں سپین کے ہاتھوں 1-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔میچ کے بعد مستقبل کے بارے میں سوال پر رونالڈو نے کہا، ہاں، یہ میرا آخری ورلڈ کپ تھا، لیکن باقی معاملات پر سوچنے، اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے، کوئی عجلت میں فیصلہ نہ کرنے اور زندگی کو آگے بڑھانے کے لیے میرے پاس وقت ہے۔