مظفرآباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل سابق وزیراعظم ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ میرا ضمیر مطمئن ہے کہ مجھے پارٹی قیادت،پارلیمانی پارٹی نے جو فرائض اور خدمت خلق کی ذمداریاں تقویض کی تھیں آٹھ ماہ کے مختصر عرصے میں کما حقہ عہدہ ان سے عہدہ برآ ہونے کیلئے خلوص نیت سے اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کام کیا اور اللہ پاک نے کامیابی سے ہمکنار کیا آج عوام قیادت ریاست کے سامنے سرخرو ہوں اگر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی میری تجاویز مان لیتی تو نہ ایک سو ایام سے احتجاجی دھرنا ہوتا نہ ہی انسانی زندگیوں کا ضیاع جب بھی ایکشن کمیٹی کی کور کمیٹی کے ممبران سے بیک ڈور ڈپلومیسی کے ذریعے اعتماد سازی کی کوششیں کیں تو انکا جواب ملا کہ وزیراعظم درمیان سے ہٹ جائیں حکومتوں اور اداروں سے ہم خود نمٹ لیں گے باوجود اس کے انسانی جانوں کا جاں بحق ہونے انکے خونی رشتوں سے زیادہ میرے لئے باعث دکھ درد ہے کیونکہ میں ریاست کا چیف ایگزیکٹو کے منصب پر فائز تھا