ایس پی یو :ڈی آئی جی منتظر مہدی یادگاری شیلڈ اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت

 لاہور(کرائم رپورٹر) تبادلہ مگر نقوش باقی، ڈی آئی جی منتظر مہدی نے ایس پی یو کو جدید خطوط پر استوار کیا۔ ڈی آئی جی منتظر مہدی نے محکمہ ایس پی یو کو خیرباد کہہ دیا۔ ان کی قیادت میں ایس پی یو نے بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت میں اضافے کیلئے چائنیز لینگویج کورسز (لیول 1 اور 2) کروائے گئے۔ اہلکاروں کی ترقی کو میرٹ پر یقینی بنانے کے لیے پروموشن امتحانات کروائے گئے۔ ویلفیئر کو ترجیح دیتے ہوئے نئی ویلفیئر پالیسیاں متعارف کرائی گئیں۔ معیاری رہائش و خوراک کیلئے جدید میسز قائم کیے گئے۔ سرکاری تنصیبات اور اہم منصوبوں کو فول پروف سکیورٹی دی گئی۔ منتظر مہدی نے کہا کامیابیوں کا سہرا میرے جانباز جوانوں کو جاتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر انہیں یادگاری شیلڈ اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔