ایران کیساتھ جنگ عملی طور پر ختم ہوچکی، ناکہ بندی سے مطمئن ہوں:ٹرمپ

ایران کیخلاف جنگ نے ہمیں نقصان پہنچایا، ممکنہ نیا حملہ  5 گنا زیادہ بڑا  ہوگا:امریکی صدر  کا انٹرویو
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کیخلاف جنگ مزید نہ بڑھانے کا  عندیہ دیتے ہوئے ایک بار پھرتسلیم کیا کہ انتخابات میں شکست کی اہم وجہ ایران جنگ ہے،ایران کیساتھ جنگ عملی طور پر ختم ہوچکی، امریکی بحری ناکہ بندی سے مطمئن ہوں  تاہم امریکا کا ممکنہ نیا حملہ گزشتہ حملوں کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ بڑا ہو سکتا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا ایران جنگ کو وسعت دینے کی کوئی وجہ نہیں، وہ ایسا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے،، فی الحال مزید فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں تاہم فوجی کارروائی کا آپشن موجود ہے ۔امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ  ایران کے خلاف جنگ نے ہمیں نقصان پہنچایا ،ساتھ ہی تہران پر حملوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکا، تاریخی طور پر یہ درست فیصلہ ہوگا۔