دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں:صدر مملکت کی کرغزستان کے صد ر کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو ‘کرغزستان پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے:صدرسادیرجیاپاروف
صدر آصف علی زرداری کی کرغزستان کے صدر جیا پاروف سے ملاقات پاک‘کرغز تعلقات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ، گزشتہ دسمبر میں کرغز صدر کے دور پاکستان کے دوران طے پانے والے معاہدوں پر موثر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا
بشکیک(آئی این پی)صدر آصف علی زرداری اور کرغزستان کے صدر جیا پاروف نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، خصوصا تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔صدر آصف علی زرداری چار روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان پہنچے ہیں، دونوں رہنمائئں کے درمیان ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں پاک۔کرغز تعلقات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور گزشتہ دسمبر میں کرغز صدر کے دور پاکستان کے دوران طے پانے والے معاہدوں پر مثر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔دونوں رہنماں نے اعلی سطح کے سیاسی رابطوں، پارلیمان، حکومتوں اور وزارتِ خارجہ کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا، انہوں نے تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں خصوصی توجہ کے ساتھ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔اعلامیے کے مطابق متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کریں، اس کے علاوہ مشترکہ بین الحکومتی کمیشن اور ورکنگ گروپس کو مزید مثر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دریں اثناء صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تاریخی تعلقات قائم ہیں ، ان تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں۔ انہو ں یہ بات پاکستان اور کرغزستان کے صدور کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی ۔صدر آصف زرداری نے کہا کہ مہمان نوازی پر کرغز ہم منصب اور حکومت کا شکرگزار ہوں، کرغزستان خوبصورت ملک،یہاں آکرخوشی ہوئی۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اورکرغزستان کے درمیان تاریخی تعلقات قائم ہیں، امن اورترقی کیلئے مل کرکام کرنا وقت کا تقاضہ ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، صنعتی ترقی،سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ملکر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔اس موقع پر کرغز صدر نے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ کہا کرغزستان پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان کے ساتھ بردارانہ تعلقات کونئی بلندیوں تک لیکر جائیں گے۔صدر کرغزستان سادیرجیاپاروف کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں تعاون،کاسا1000منصوبے پر موثر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہیں، معدنیات، زراعت، ٹیکسٹائل، حلال انڈسٹری، صحٹ، آئی ٹی، سیاحت میں تعاون بڑھائیں گے، نوجوانوں اورعوام کے درمیان رابطہ مضبوط کرنے کیلئے مواقع پیدا کریں گے۔