پاک چین سٹریٹجک شراکت داری مسلسل مستحکم ہو رہی ہے:آصف زرداری

یقین ہے پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھوئے گی:سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پرپیغام
اسلام آباد(آن لائن)صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے پاک چین سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری' مسلسل مستحکم ہو رہی ہے، جو خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے ایک سنگ میل ہے۔ پاکستان کے عوام کو اس مثالی دوستی پر بے حد فخر ہے‘مجھے یقین ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی آنے والے برسوں میں مزید پروان چڑھے گی اور نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے تاریخی موقع پر میں چین کی قیادت اور عوام، بالخصوص صدر شی جن پنگ، کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔صدر نے کہا کہ گزشتہ پچھتر برسوں کے دوران، پاک چین تعلقات پائیدار دوستی، باہمی اعتماد، سٹریٹجک تعاون اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے لیے غیر متزلزل حمایت کی ایک شاندار مثال کے طور پر ابھرے ہیں