پاکستان اور ترکیہ تجارت، سرمایہ کاری، دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے:آصف زرداری

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے مابین تزویراتی تعاون کے فروغ میں بھی معاون ہو گا :ترکیہ کی سالگرہ پر ہم منصب کو خط
اسلام آباد(آئی این پی ) صدرمملکت آصف زرداری نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی شراکت داری مزید مستحکم بنانے پر زور دیا ہے۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی سالگرہ پر ترک صدر رجب طیب اردوان کے نام خط میں  صدرزرداری نے کہا    ترکیہ نے ایک صدی کے دوران نمایاں پیشرفت کی ہے۔صدر نے کہا  ترکیہ نے اداروں کو مضبوط اور اقتصادی ترقی کو فروغ دے کر علاقائی و عالمی امور میں اپنے مقام اور کردار میں اضافہ کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ تجارت، سرمایہ کاری، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے، دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تاریخ، عقیدے اور اقدار پر مبنی دیرینہ روابط ہیں۔صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں ترک قیادت، عوام کی حمایت اور یکجہتی کے اظہار کی قدر کرتے ہیں۔صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے دو طرفہ اور سہ فریقی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا