لاہور(پبلک نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے بیٹے جنید صفدر کا جوہر ٹائون لاہور میں چالان ہوگیا، جنید صفدر نے سکیورٹی خدشات کے باعث گاڑی کو کالے شیشے لگائے ہوئے تھے جس پر اہلکاروں نے چالان کردیا‘دریں اثناء وزیراعلی مریم نواز نے کہا ہے پنجاب میں قانون کا یکساں نفاذ چاہتی ہوں‘وزیراعلی نے چالان کرنے والی ٹیم کو شاباش دی