لاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جوہر ٹاو ن لاہور میں شیر کے حملے میں زخمی بچوں اور خاتون کے لئے پانچ ، پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کسی بھی مقام پر غیر قانونی جنگلی حیات رکھنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جنگلی جانور رکھنے والوں کی رجسٹریشن کے لئے خصوصی ایپ متعارف کر ادی گئی۔وائلڈ لائف ایپ پر 584 جنگلی شیر اور ٹائیگر کی رجسٹریشن ہو چکی۔