ساہیوال ( مانیٹرنگ ڈیسک)عدالتی اہلکار کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ضلع کچہری میں نصب الیکٹراک واٹر کولر سے عدالتی اہلکار 58سالہ اقبال پانی پینے لگاتو اچانک کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔متوفی رینالہ خورد کے علاقے کا رہائشی بتایاگیا ہے۔ کوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ساہیوال کے حکم پر خراب الیکڑاک واٹر کولرتبدیل کردیاگیا۔