رب دینو کو قبرستان سے ملحقہ عمارات گرانے پر 21اپریل کو طلب کیا گیا
پاکپتن(خصوصی رپورٹ )مثالی قبرستان سے ملحقہ عمارات کو گرانے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے 21 اپریل کو اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن نے مثالی قبرستان سے ملحقہ عمارات کے مالکان کو نوٹسز جاری کیے تھے جس پر معروف قانون دان چودھری احمد شیر جٹ نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔عدالت نے مقدمہ کی سماعت 21 اپریل کو مقرر کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن رب دینو میتلو کو طلب کیا۔عدالت نے حکم دیا کہ اسسٹنٹ کمشنر ذاتی حیثیت میں ریکارڈ کے ساتھ عدالت پیش ہوں۔