ملزم عمر 9 ، ملزم حشام 6سے زائد چوری ڈکیتی کی وارداتیں کر چکے ہیں:پولیس
لاہور(کرائم رپوٹر)ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی واردات ناکام ریکارڈ یافتہ 2 رکنی گروپ کوگرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق ماڈل ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر موٹر سائیکل اور موبائل سنیچر گروہ کو گرفتار کرلیا ملزمان واردات کی عرض سے نرسری میں چھپے ہوئے تھے ملزمان چھپ کر راہگیروں سے گن پوائنٹ پر واردات کرتے تھے ملزم عمر ابتک 9 جبکہ ملزم حشام 6سے زائد چوری ڈکیتی کی وارداتیں کر چکے ہیں ملزمان سے چوہنگ اور نواب ٹاؤن سے چوری ہونے والی 2 موٹر سائیکلیں2 پستول اور چھینے گئے 3 موبائل فون برآمد کر لئے گئیملزمان مجموعی طور پر 14 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کریمنلز کیخلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے