لاہور: 116 وارداتوں میں ملوث گینگ سرغنہ گرفتار، ڈولفن سکواڈ کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی

لاہور: 116 وارداتوں میں ملوث گینگ سرغنہ گرفتار، ڈولفن سکواڈ کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی

ڈولفن سکواڈ نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہر میں 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔

 ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق، ملزم کاشف نے صرف سول لائنز اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 116 وارداتیں کیں جن میں ڈکیتی، چوری، پرس چھیننے اور گینگ کرائم شامل ہیں۔ڈولفن سکواڈ نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتاری کے وقت ملزم نے شدید مزاحمت کی، تاہم ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی سے گرفتاری مکمل کی۔ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ملت پارک کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق، ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو (پٹرولنگ ریسپانس یونٹ) شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات متحرک ہیں اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔