ڈولفن سکواڈ نے لاہور کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی، ون ویلنگ، اور ہوائی فائرنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں، جس کے دوران 22 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق، پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے پتنگیں، پستول، گولیاں اور میگزینز برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ، لاہور کے مختلف علاقے جیسے ڈیفنس، مال روڈ، جیل روڈ، بند روڈ اور فیروزپور روڈ سے 18 ون ویلرز کو گرفتار کیا گیا۔ایس پی ڈولفن نے کہا کہ پتنگ بازی، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی اور ان ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد عوام کی حفاظت اور امن قائم رکھنا ہے۔