خواتین سے چھیننے والی وارداتوں میں ملوث باپ بیٹے کے مبینہ گینگ کی گرفتاری

خواتین سے چھیننے والی وارداتوں میں ملوث باپ بیٹے کے مبینہ گینگ کی گرفتاری

شادمان پولیس نے خواتین سے چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں ملوث مبینہ گینگ کے 2 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی اور انہیں مکہ کالونی سے گرفتار کیا گیا۔  گرفتار ہونے والوں کی شناخت طیب اور شیراز کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ باپ بیٹے ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق، دونوں ملزمان نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر گلبرگ، شادمان اور گردونواح کے علاقوں میں خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے پرس، قیمتی اشیا اور نقدی چھیننے کا گینگ تشکیل دیا تھا۔  ملزمان نے حال ہی میں ایک ہی دن میں تین خواتین سے پرس چھینے تھے۔ کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان سے نقدی، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی ہے۔  پولیس نے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔