لاہور: بادامی باغ پولیس کی کارروائی، نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب 2 رکنی گینگ گرفتار

لاہور: بادامی باغ پولیس کی کارروائی، نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب 2 رکنی گینگ گرفتار

لاہور: بادامی باغ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب دو رکنی متحرک گینگ کو گرفتار کر لیا۔

 پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فون اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت وقار اور عدنان کے نام سے ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر گوداموں اور گھروں میں نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان نے چند روز قبل ایک نجی گودام کو بھی نشانہ بنایا اور چھت کے ذریعے اندر داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار ہو گئے تھے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان وارداتوں کے لیے رات کے وقت کا انتخاب کرتے تھے اور بند گوداموں و گھروں کی چھتوں کے ذریعے اندر داخل ہو کر قیمتی سامان چوری کرتے تھے۔ واردات کے بعد ملزمان مال مسروقہ لے کر موقع سے فرار ہو جاتے تھے۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بادامی باغ پولیس نے ایس ایچ او افتخار عالم کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی، جس نے جدید ٹیکنالوجی اور مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فون اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ملزمان سے مزید وارداتوں کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ ان کے دیگر ساتھیوں اور چوری شدہ سامان کی برآمدگی سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکیں۔