کراچی(آئی این پی )کراچی کے قدیم علاقے اولڈ سٹی ایریا کھارادر میں ایک اور رہائشی عمارت گرنے سے بچ گئی۔محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق بلڈر نے ہیوی مشینری سے آثار قدیمہ کی عمارت توڑنے کی کوشش کی جس سے رہائشی عمارت گرنے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ جس پر بلڈر کو عمارت توڑنے سے روکا اور متعلقہ حکام کو آگاہ کیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی سربراہی میں آثار قدیمہ کی ٹیم کھارادر پہنچ گئی۔ محکمہ آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ پولیس کی مدد سے 2افراد کو حراست میں لیلیا، بلڈر غیرقانونی طورپر سیل عمارت توڑ رہا تھا۔