ماسکو(آئی این پی )روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک رہائشی عمارت میں دھماکے سے 1 شخص ہلاک ہو گیا جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے ۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ماسکو کے شمال مغربی حصے میں رہائشی عمارت میں دھماکا ہوا ہے۔روسی سیکیورٹی سروسز کے مطابق دھماکے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے