کراچی:عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد27 ہو گئی

 سکیو آپریشن  بھی جاری ، 95 فیصد ملبہ ہٹانے کا کام مکمل ہوچکا
کراچی(مانیٹرنگ  ڈیسک) لیاری میں عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری، جاں بحق افرادکی تعداد 27 ہوگئی کراچی: لیاری میں عمارت گرنیکے بعد ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری، جاں بحق افرادکی تعداد 27 ہوگئیکراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے بعد ریسکیو   آپریشن تیسرے روز میں داخل ہوگیا ہے جب کہ واقعے میں  جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں واقع گدا پیلس کو زمین بوس ہوئے کئی گھنٹے سے زائد گزر گئے لیکن آپریشن مکمل نہیں کیا جاسکا۔ ملبہ ہٹانے کے لئے ہیوی مشینری کا استعمال بھی کیا جارہا ہے لیکن ملبے سے مزید لاشیں نکلنے کے خدشے کی وجہ سے ریسکیو  آپریشن کو تیزی سے نہیں کیا جا رہا ہے۔ریسکیو 1122ا?فیسر  نے بتایا کہ اب تک 95 فیصد ملبہ ہٹانے کا کام مکمل ہوچکا ہے، ملبے سے 27 لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں 3بچے،9 خواتین اور 15 مرد شامل ہیں، مزید 3 افراد ملبے تلے دبیہوئے ہیں، آپریشن کیدوران 2 بار بھاری رقوم ملی جوذمہ داروں کے حوالے کر دی گئی ہیں۔  ادھر عمارت گرنے کے  واقعے میں  ہند و مہیشوری برادری سے تعلق رکھنے  والے 20 افراد کی میتوں کو موسیٰ لین ایدھی سرد خانے میں آخری رسومات ادا کرنے کے بعد بلدیہ مواچھ گوٹھ مہیشوری قبرستان میں تدفین کردی گئی۔دوسری جانب عمارت گرنے سے اطراف کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، متاثرہ عمارت کے اطراف میں موجود دیگر عمارتوں کو بھی خالی کرا کر پولیس کی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ عمارت کے نیچے رکشے پارک کیے جاتے تھے، تقریباً 50 رکشے بھی دب گئے ہیںرہائشیوں نے احتجاج کرتے ہوئے متبادل رہائش دینیکا مطالبہ کیا ہے۔ ڈی سی کراچی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ متاثرہ رہائشیوں کو  اسکول میں منتقل کرنے کے لیے پیشکش کی گئی ہے۔عمارت کے بلڈر کے خلاف کلری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں  ٹھیکیدار بھی نامزد ہے۔ مقدمہ ایس بی سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، عمارت 2 سال قبل تعمیر کی گئی تھ