کراچی(آئی این پی )کراچی کے علاقے گارڈن رام سوامی کے قریب ایک رہائشی عمارت کے بیسمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پہلی منزل سے ایک خوفزدہ خاتون چھلانگ لگا دی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچی اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی