کراچی، عمارت کا کچھ حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق ،4افراد زخمی

کراچی(آئی این پی )کراچی میں ناظم آباد،    منگھو پیر روڈ کے قریب عمارت کا کچھ حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق  اور 4افراد زخمی ہوگئے جبکہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے   دو منزلہ عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے  رپورٹ طلب کرلی ۔ریسکیو حکام  کے مطابق کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد، منگھو پیر روڈ کے قریب عمارت کا حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور  4 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا اور ملبے تلے مزید کسی شخص کے دبے ہونے کا خدشہ نہیں ہے۔دوسری جانب  وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرلی  اور  کہا حادثے کی وجوہات اور غفلت سے متعلق آگاہ کیا جائے۔ وزیراعلی سندھ   نے ملبہ ہٹانے کیلئے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا حکم  دیا، وزیراعلی سندھ نے زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔و