لاہور(آن لائن)پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری شادی مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی شانزے سے طے ہوگئی۔قومی اسمبلی کے سابق رکن شیخ روحیل اصغر نے اپنے ایک انٹرویو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنید صفدر کی شادی میری پوتی شانزے سے جنوری میں ہونا قرار پائی ہے۔انہوں نے شادی کی تاریخوں کے حوالے سے بتایا جنوری کی 16، 17 اور 18 کو شادی ہوگی اور کافی دھوم دھام سے ہوگی۔ شادی پر صرف قریبی لوگوں کو ہی مدعو کیا گیا ہے۔