جنید صفدر گاڑی کا چالان

وزیراعلیٰ مریم کے بیٹے جنید صفدر کی گاڑی کو کالے شیشوں کی وجہ سے روکا اور چالان کیا گیا
 جنید صفدر نے چالان کو خوش دلی سے قبول کیا ، وزیراعلیٰ نے ٹیم کو شاباش دی
لاہور (کرائم رپورٹر )جوہر ٹاؤن میں وارڈن نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا چالان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق جنید صفدر نے چالان کو خوش دلی سے قبول کیا اور وہ اسے بھرنے پر بھی رضامند ہوگئے۔ ذرائع کا کہناتھا جنید صفدر کی گاڑی کو کالے شیشوں کی وجہ سے روکا اور چالان کیا گیا۔ وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے کچھ دیر بعد باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیاجس میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے چالان کرنے والی ٹیم کو شاباش دی۔ایک رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی گاڑی کے چالان کا معاملہ جنید صفدر کے ساتھ موجود سیکورٹی کی گاڑی کا چالان کیا گیاوارڈن نے سیکورٹی گاڑی میں سوار محمد علی کا چلان کیا چلان کا ڈاکومنٹ منظر عام پر آگیا ذرائع پولیس کے مطابق لیک سٹی میں بلیک پیپر لگانے پر گاڑی کا 5 سو روپے کا چلان کیا گیاڈولفن فورس کے اہلکاروں نے بلیک پیپر والی گاڑی کو روکا ساتھ ہی موجود ٹریفک وارڈن محمد امجد نے 5 سو روپے کا چالان کیا8 بجے کر 30 منٹ پر لیک سٹی کے قریب چالان کیا گیا وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ڈولفن فورس اور ٹریفک وارڈن کو شاباش دی وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ قانون کی پاسداری سب کے لیے برابر ہے