اسماء نواز نے اپنے شوہر کے ساتھ تقریب میں شرکت، عوامی تقریبات سے دور رہتی ہیں
لاہور(نیٹ نیوز) پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کی بہن اسماء نواز نے جنید صفدر کی شادی میں شرکت کی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں قریبی رشتے داروں اور اہل خانہ نے شرکت کی۔ اسماء نواز نے اپنے شوہر کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی، اور سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر وائرل ہوئیں۔ اسماء نواز کی عوامی جھلک کو نایاب قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ وہ عام طور پر عوامی تقریبات سے دور رہتی ہیں۔