کالے شیشے لگا نے پر 1.94لاکھ گاڑیوں کے چالان

 لاہور میں 63 ہزار، راولپنڈی میں 27 ہزار گاڑیوں کے چالان کئے گئے 
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کی ہدایت پر صوبہ بھر میں کالے اور رنگین شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال بلیک پیپر لگانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہیاعداد و شمار کے مطابق صوبہ بھر میں ایک لاکھ 94 ہزار سے زائد گاڑیوں کے خلاف چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ لاہور میں 63 ہزار، راولپنڈی میں 27 ہزار جبکہ فیصل آباد میں 21 ہزار گاڑیوں کو بلیک پیپر لگانے پر جرمانہ کیا گیاترجمان ٹریفک کے مطابق موقع پر نہ صرف بھاری جرمانے عائد کیے جاتے ہیں بلکہ گاڑیوں سے کالے اور رنگین پیپر بھی اتار دیے جاتے ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے واضح کیا کہ گاڑیوں پر کالے و رنگین پیپر لگانا قانوناً جرم ہے، اس لیے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔