پی آئی اے لاہور سے لندن کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے جا رہی ہے

پی آئی اے لاہور سے لندن کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے جا رہی ہے

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) نے اسلام آباد کے بعد لاہور سے بھی برطانیہ کے لیے براہِ راست پروازوں کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے لاہور اور گرد و نواح کے مسافروں کو بڑی سہولت حاصل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے لندن کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ پی آئی اے پہلے مانچسٹر کے لیے پروازیں چلا رہی ہے اور اب لندن کے لیے بھی فلائٹ آپریشن متوقع ہے۔ ابتدائی مرحلے میں 29 اور 30 مارچ سے پروازیں شروع کی جائیں گی۔فلائٹ شیڈول کے مطابق 29 مارچ کو لندن سے لاہور اور 30 مارچ کو لاہور سے لندن کے لیے پرواز روانہ ہوگی۔ لندن سے لاہور پرواز اتوار کو جبکہ لاہور سے لندن پرواز سوموار کو چلائی جائے گی۔پی آئی اے حکام کے مطابق لاہور-لندن روٹ پر بوئنگ 777 طیارہ استعمال کیا جائے گا اور فلائٹ آپریشن کے لیے انتظامی اور تکنیکی تیاریوں کا عمل تیزی سے جاری ہے۔