موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے باعث آج بھی کئی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق آج 4 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ 67 پروازیں مختلف اوقات کے لیے تاخیر کا شکار ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق پشاور اور دوحہ کے درمیان غیرملکی ایئر لائن کی 2 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، اسی طرح لاہور اور مشہد کے درمیان 2 پروازیں بھی منسوخ ہو گئی ہیں۔تاخیر کے حوالے سے اسلام آباد ایئر پورٹ پر 27 پروازوں میں 1 سے ساڑھے 5 گھنٹے تک تاخیر ہوئی، پشاور ایئرپورٹ پر 6، ملتان 5، کراچی 16 اور لاہور کی 10 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔