پولیس نے اغوا ہونیوالا بچہ چند گھنٹوں میں بازیاب کرالیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجرال پولیس نے اغواء￿  ہونے والا چھ ماہ کا بچہ چند گھنٹوں میں بازیاب کروالیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب6 سالہ فیضان کے اغواء￿  کا وقوعہ پیش آیا۔ نامعلوم خاتون شادیوال ساہواں سے کمسن بچے کو اغواء￿  کر کے فرار ہوگئی تھی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے کر سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔ بچے کی بازیابی کیلئے سی سی ٹی وی اورسیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں کی مدد لی گئی۔ محرم کی سخت ڈیوٹی کے باوجود پولیس نے ساری رات محنت کر کے بچے کو 24 گھنٹوں میں بازیاب کر والیا۔تمام کارروائی کو ڈی آئی جی آپریشنز خود مانیٹر کرتے رہے۔ فیصل کامران نے بازیاب بچہ خود والدین کے حوالے کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے ایس ایچ او ہنجروال اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔ پولیس نے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا، مزید شریک ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔ والدین نے لاہور پولیس کے پیشہ وارانہ جذبے کی تعریف کرتے ہوئے ڈھیر دعائیں دیں۔