گجر پورہ : مغوی 4 سالہ بچہ مائل 48 گھنٹوں کے اندر بازیاب

 اغوا میں ملوث خواتین بچوں کو اغوا کر کے دوسرے صوبوں میں فروخت کرنے میں ملوث تھیں
لاہور (کرائم رپورٹر) گجر پورہ کے علاقے چائنہ اسکیم سے اغوا کیا جانے والا 4 سالہ بچہ مائل 48 گھنٹوں کے اندر بازیاب کر لیا گیا پولیس کے مطابق مائل کو 6 دسمبر کو گھر کے باہر سے دو نامعلوم خواتین اغوا کر کے لے گئی تھیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ٹیم تشکیل دی، جبکہ ایس ایچ او گجر پورہ کی سربراہی میں پولیس اہلکاروں نے شب و روز محنت کرتے ہوئے کیس پر پیش رفت جاری رکھی۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمروں اور ہیومین انٹیلی جنس سمیت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق 4 سالہ مائل کو بادامی باغ کے علاقے سے بازیاب کرایا گیاجبکہ اغوا میں ملوث خواتین بچوں کو اغوا کر کے دوسرے صوبوں میں فروخت کرنے میں ملوث تھیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائی جاری ہیڈی ایس پی نعیم باجوہ اور ایس ایچ او وقار بخاری نے مائل کو والدین کے حوالے کیاجس پر والدین نے جذباتی انداز میں پولیس کا شکریہ ادا کیاایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔