کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر، اندرون و بیرون ملک جانے والی 5 پروازیں منسوخ

کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر، اندرون و بیرون ملک جانے والی 5 پروازیں منسوخ

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کے باعث اڑانوں کا نظام درہم برہم ہو گیا، جس کے نتیجے میں اندرون و بیرون ملک جانے والی 5 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے کوالالمپور جانے والی ایئرپلن کی پرواز ڈی سیون 109 منسوخ کر دی گئی، جبکہ کراچی سے بیجنگ جانے والی ایئر چائنا کی پرواز سی اے 946 بھی آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہوئی۔اسی طرح کراچی سے لاہور جانے والی ایئرسیال کی دو پروازیں پی ایف 141 اور پی ایف 14 منسوخ کر دی گئیں، جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 123 بھی آپریشن سے نکال دی گئی ہے۔ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو پروازوں کی منسوخی سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور متبادل انتظامات پر کام جاری ہے۔اچانک منسوخی پر مسافروں نے شدید پریشانی کا اظہار کیا ہے، جبکہ ایئرلائنز کی جانب سے تاخیر اور منسوخی کی وجوہات سے متعلق مزید معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔