خلیجی کشیدگی کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر، لاہور سے 21 پروازیں منسوخ

خلیجی کشیدگی کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر، لاہور سے 21 پروازیں منسوخ

لاہور: خلیجی ممالک میں جاری کشیدگی کے باعث پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر ہوگیا، جس کے نتیجے میں سعودی عرب، بحرین، دبئی اور دیگر ممالک جانے والی متعدد پروازیں منسوخ اور کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ اور ریاض جانے والی 7 سے زائد پروازوں کو سعودی عرب کے دیگر ایئرپورٹس پر لینڈ کرایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ سے مجموعی طور پر 21 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ متعدد پروازیں 3 سے 10 گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہیں۔پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ ایئرپورٹس پر مسافروں کو اپنی پروازوں سے متعلق تازہ ترین صورتحال جاننے میں بھی دشواری پیش آرہی ہے۔ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے قبل اپنی متعلقہ پرواز کے حوالے سے تازہ معلومات ضرور حاصل کریں تاکہ کسی بھی غیر ضروری پریشانی سے بچا جا سکے۔